Tayyab Mumtaz

رانا الحبیب میموریل ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ

پاکستان میں کثیرآبادی کو سرکاری سطح پر بنیادی طبی سہولیات میسر نہیں ، شہروں ، دیہات میں لوگ عطائیوں کے ہاتھوں اپنی صحت اوردولت ضائع کرنے پر مجبور نظر آتے ہیں ، لیکن بہت سے ایسے مخیر ، صاحب ثروت افراد ایسے ہیں جنہوں نے مجبور ، بے کس ، بیماری میں تڑپتے انسانوں کا درد محسوس کیا اور ہسپتال بنا کر غریب عوام کے علاج معالجے کے لئے وقف کر دیا ۔ ایسے ہی نیک لوگوں میں سے ایک رانا محمدریاض ہیں جنہوں نے اپنے والد کے نام پر ہسپتال بنایا جہاں دن رات غریب عوام بیماری میں سسکتے ہوئے آتے ہیں اورشفایاب ہو کر ہنستے مسکراتے دعائیں دیتے رخصت ہوتے ہیں ۔” رانا الحبیب میموریل ہسپتال فاو¿نڈیشن “ کے نام سے یہ ادارہ لاہور کے نواح میں سندر روڈ رائیونڈ پر واقع ہے اور دور دراز سے آنے والے بیماروں کو شفاءبخشنے میں مصروف کار ہے ۔
ہسپتال میں معمول کے مطابق تمام امراض کا علاج کیا جاتا ہے جہاں انتہائی قابل ، نامور ڈاکٹرز ، لیڈی ڈاکٹرز ، سرجنز ، پیرامیڈیکل سٹاف جانفشانی سے مستحق مریضوں کا علاج کرتے ہیں اور انہیں بھلاچنگا کر کے گھروں کو روانہ کرتے ہیں ۔معمول کے روزانہ آو¿ٹ ڈور کے علاوہ ہسپتال میں وقتاً فوقتاً خصوصی فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں جن میں بہت سے ایسے امراض کا علاج کیا جاتا ہے جن کے متعلق پسماندہ ، کم علم طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو معلومات میسر نہیں ہوتیں، اگر ہوتی بھی ہیں تو انہیں علاج کی سہولیات میسر نہیں ہوتی یا وہ ایسے امراض کے مہنگے علاج ، مہنگی ادویات کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ ایسے ہی امراض کے علاج کےلئے 2 اگست 2015 بروز اتوار کو بھی رانا الحبیب ہسپتال انتظامیہ نے فری میڈیکل کیمپ لگایا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے دل جمعی کے ساتھ معاشرے کے ان نظرانداز کئے گئے مریضوں کا معائنہ کیا ، ان کا علاج کیا اور انہیں ادویات مہیا کی گئیں ۔ اس فری میڈیکل کیمپ کے لئے پاکستان کے نامور بزنس مین ، صنعتکار بھائیوں ، اتحاد کیمیکل انڈسٹریز کے مالک ، سی ای او جناب عثمان غنی کھتری اور ان کے صدیق کھتری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ بھی کیا جو مریضوں ، ڈاکٹروں اور دیگر عملے کیلئے انتہائی حوصلہ افزائی کا باعث ثابت ہوا ۔ فری میڈیکل کیمپ میں خواتین کے چھاتی کے امراض ، اپنڈکس ، ہرنیا ، بواسیر ، پتہ کا مرض ، گلہڑ ، گلٹیاں ، ویری کوز وینز ، غدود ، خواتین کے امراض کا علاج ، ایکسرے ، الٹراساو¿نڈ ، بلڈ پریشر شوگر چیک اپ کی مفت سہولیات مہیا کی گئیں ۔ صبح ساڑھے9 بجے سے شام 5 بجے تک مریضوں کا تانتا بندھا رہا ۔ ان مریضوں کا علاج ہوتا دیکھ کر ہسپتال کے روح رواں رانا محمد ریاض ، اتحاد کیمیکلز کے سی ای او صدیق کھتری اور عثمان کھتری دلی خوشی محسوس کرتے رہے ۔ فری کیمپ کی کوریج کے لئے میڈیا کی بڑی تعداد بھی پہنچی جنہوں نے غربیوں کے علاج کے لئے قائم کئے اس ہسپتال کو خوب سراہا اور فری میڈیکل کیمپ جیسے کارخیر کی بھرپور کوریج کی ۔
بندہ کو بھی اس سلسلے میں ہسپتال کا دورہ کیا اور رانا الحبیب میموریل ہسپتال کے روح رواں رانا ریاض کا اس موقع پر ” پاکستان نیوز “ سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ معاشرتی بہبود کے میدان میںجہاں ریاست یا حکومت اپنے فرائض سرانجام نہ دے پائے وہاںمعاشرے اور مخیر حضرات کو آگے آنا چاہئے تاکہ دکھی انسانوں کی خدمت ہو اور دنیا و آخرت دونوں میں بھلا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کیمیکلز کے سی ای او صدیق کھتری اور ان کے بھائی عثمان کھتری کی سرپرستی ہمارے لئے باعث فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ دامے درمے قدمے سخنے ہماری معاونت کی ہے ۔ اس موقع پر صدیق کھتری اور عثمان کھتری کا کہنا تھا کہ رانا ریاض نے امریکا میں بیٹھ کر بھی اپنی مٹی کو یاد رکھا اور یہاں کے باسیوں کے درد کو محسوس کر کے اپنے والد صاحب کے نام پر فلاحی ہسپتال بنایا جہاں غریبوں کو بہترین طبی سہولیات میسر ہیں جن کا وہ خواب بھی نہیں دیکھ سکتے ، ہسپتال میں مریضوں کا بہترین علاج ہوتا دیکھ دلی سکون ہوا ، یقیناً ہسپتال کی تعمیر اور اسے چلانے کیلئے اپنا حصہ ڈالنے والوں کو اللہ تعالیٰ جزا دے گا اور اپنے بیٹے کی غریب پروری دیکھ کر رانا حبیب کی روح بھی سرشار ہوتی ہو گی ۔اور ان کی والدہ محترمہ جنہوں نے چند ماہ قبل اس ہسپتال کا افتتاح کیا تھا یقیناً اس ننھے پودے کو تناور درخت بنتے دیکھ کر خوشی سے سرشار ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button